نوشہرہ ورکاں :ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسوئمنگ پول سیل

نوشہرہ ورکاں :ایس او پیز کی  خلاف ورزی پرسوئمنگ پول سیل

تتلے عالی ،نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ایس او پیز کی خلاف ورزی پرغیر منظور شدہ سوئمنگ پول سیل کر دیا گیا ۔

 اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے محمد پورہ کے قریب سوئمنگ پول کا وزٹ کیا جس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حکومتی منظوری کے بغیر بننے پر سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کے بغیر چلنے والے سوئمنگ پول کو فوری سیل کر دیا جائے گا شہری ایسے سوئمنگ پولز کی نشان دہی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں