اساتذہ سپورٹس گالہ میں کامیابی پر حافظ آ باد کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اساتذہ سپورٹس گالہ میں کامیابی پر  حافظ آ باد کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس گالا برائے اساتذہ میں حافظ آباد کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

 اس کامیابی کے اعتراف میں سماجی رہنما شیخ گلزار احمد نے ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسر وں ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نمایاں کھلاڑی اساتذہ کو میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں پیش کی گئیں، شرکا نے شیخ گلزار احمد کی میزبانی اور اساتذہ کی عزت افزائی کے جذبے کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں