لدھیوالہ وڑائچ :ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور رقم لوٹ لی

لدھیوالہ وڑائچ :ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور رقم لوٹ لی

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ میں ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل اور رقم لوٹ لی۔

 پنڈی بائی پاس پر سواری کے انتظار میں کھڑے بینک ملازم سے ڈاکوؤں نے موبائل چھین لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے حافظ آباد روڈ لدھیوالہ سٹی میں دو پیدل آنے والے ڈاکوؤں نے شہری ابو بکر سے موٹر سائیکل اور رقم لوٹ لی۔ تھانہ اروپ کے علاقہ پنڈی بائپاس پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سواری کے انتظار میں کھڑے بینک ملازم فریاد سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا جبکہ تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ فروٹ والا کے رہائشی عامر سہیل کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں