تحفظ ناموس رسالت ؐ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا:وفاقی وزیر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں۔
گوجرانوالہ میں جامعہ قاسمیہ قاسم ٹاؤن میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس فتح مبین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے ، حکومت اور مسلح افواج ملک میں قیام امن کی کوشش کر رہی ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ ملک میں سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر انجنئیر خرم دستگیر ،مولانا حامد گلزار قاسمی،محمود احمد قاسمی،سابق ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل ،ساجد محمود قاسمی اور جواد احمد قاسمی نے بھی خطاب کیا ۔