پو لیس کی غفلت ،ڈسکہ میں خواتین عدم تحفظ کا شکار

پو لیس کی غفلت ،ڈسکہ میں خواتین عدم تحفظ کا شکار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران پولیس کے غیرفعال ہونے سے خواتین عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں۔

 تین افراد کا خاتون سے گینگ ریپ ،شادی شدہ خاتون،دو لڑکیوں اور ایک مرد کو اغوا کیا گیا ،راہ چلتی خاتون کا دوپٹہ اتار دیا گیا۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔صدر ڈسکہ کے علاقوں میں کبوتر مرغی ،ٹونٹیوں کی چوریوں کے بعد اب کتے اور بلی چوری کے مقدمات بھی درج ہونے لگے ،بھوک سے تنگ آئے چور گندم بھی چوری کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ جیسروالا میں حمزہ وغیرہ تین افرادنے خاتون سے ریپ کیا اور فرار ہو گئے ۔لوڑھکی میں 25سالہ خاتون صائقہ اغوا ہوئی منڈیکی گورائیہ سے 16 سالہ مسکان اغوا ہوئی۔ڈھیلکے گورائیہ سے سولہ سالہ شہزادی اغوا۔رنجھائی میں افتخار اغوا ہوا۔آدمکے چیمہ میں عتقق وغیرہ نے فیکٹری سے واپس آتی خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر اتار دیا۔مندرانوالہ میں سلیمان سے دو ڈاکوؤں نے 16 ہزار روپے چھین لئے ۔ منڈیکی گورائیہ سے آرٹھتی کی دکان سے چور دو توڑے گندم چوری کر کے لے گئے ۔راحیل کالونی میں شادی کی تقریب میں ایک چور خاتون زبیدہ بی بی کے پرس سے ساڑھے چار لاکھ اور سونے کی انگھوٹی نکال کر رفو چکر ہو گیا۔ بھڑتھانوالہ میں بلال کا پالتو بلا اور موضع کلہ کلاں میں ڈاکٹر سمیع کے پالتو کتے کو چوری کر لیا گیا، اس سے قبل صدر ڈسکہ تھانہ میں بکریاں مرغیاں اور کبوتر چوری کے مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں ۔ترجمان پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہ صدر ڈسکہ سمیت ضلع بھر کی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے متحرک ہے اور مختلف تھانوں میں چوری ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں