قانون ناموسِ رسالت کا تحفظ کیا جا ئیگا :علما کرام

قانون ناموسِ رسالت کا تحفظ کیا جا ئیگا :علما کرام

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ملی مجلس شرعی کا اجلاس مولانا زاہد الراشدی (صدرِ مجلس)کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قانون ناموسِ رسالت پر عمل درآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔

 علما کرام کا موقف یہ تھا کہ سیکولر اور لبرل لابی اور غیر ملکی فنڈز سے چلنے والی این جی اوز اس قانون کے غلط استعمال کا پراپیگنڈا کرکے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتی ہیں اور اس قانون کو ختم اور غیر موثر کرنا چاہتی ہیں۔ علما کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ نبی کریمؐ کی حرمت وعزت سارے مسلمانوں کے دین وایمان کا مسئلہ ہے ۔ علما کرام نے حکومت پر زور دیا کہ اس قانون کے غلط استعمال پر کمیشن کے بجائے قانون پر موثر اور بلاتاخیر عمل درآمد کیا جائے ۔ جن کیسوں پر فیصلہ ہوچکا ہے ان پر فوراً عمل کیا جائے اور زیر ٹرائل کیسز کو بلا تاخیر نمٹایا جائے ۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین انبیا کو قابل سزا جرم بنانے کے لیے عالمی سطح پر قوانین بنوانے کی کوشش کی جائے۔ صدر مجلس نے علما کرام کی مشاورت سے 7رکنی کمیٹی قائم کی جو اس سارے معاملے پر غور کرکے اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں