موٹر سائیکل پول سے ٹکرا گئی ،والد جاں بحق ،2 بیٹے زخمی

 موٹر سائیکل پول سے ٹکرا گئی ،والد جاں بحق ،2 بیٹے زخمی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے پول سے ٹکرانے کے باعث باپ جاں بحق 2بیٹے شدید زخمی ہوگئے ۔

 سمبڑیال ایئرپورٹ روڈ لوپووالی نجی سکول کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر 55سالہ باپ منصور سکنہ ڈسکہ اوردوبیٹے 7سالہ علی اور10سالہ حمزہ سوار تھے سڑک کنارے پو ل سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں منصور کے سرپر گہری چوٹ آئی اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دوبیٹے علی اورحمزہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو1122 کے عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں