اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ کا معائنہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ کا دورہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔محکمہ ہائی وے کے حکام نے انہیں جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔

 اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے سیالکوٹ روڈ اسلام آباد موڑ پر پنجاب ہائی وے کی جاری ڈویلپمنٹ سکیم کا دورہ کیا، ہائی ویز کے افسر وں نے انہیں زیر تعمیر سڑک اور دیگر ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر پی سی سی کے کام کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی اور ہائی وے حکام کے کام کرانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔پنجاب ہائی وے کے افسران نے بتایا کہ جہاں جہاں سے کام مکمل ہوتا چلا آ رہا ہے وہاں پر پانی اب نہیں کھڑا ہو رہا کیونکہ محکمہ ہائی وے نے سڑک کے دونوں اطراف بارشی پانی کے نکاس کیلئے برساتی نالے کافی گہرے اور کھلے تعمیر کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں