ایل پی جی کے استعمال پر گاڑیوں کیخلاف کاروائی،2ہزار سے زائد سلنڈراتار کر تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں ،ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کرنے والی گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
2 ہزار سے زائدسلنڈرز اتارے گئے ،اتارے گئے سلنڈرز میں سے گیس نکال کر کرین کی مدد سے انہیں تلف کر دیا گیا،دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر بسوں ،ویگنوں ،ٹرک ،لوڈرر گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے ،بغیر روٹ پر مٹ اور ایل پی جی سلنڈر کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیموں نے ضلع بھر میں گاڑیوں اور رکشوں میں سے 2ہزار سے زائد سلنڈرز اتار لیے جن میں سے گیس نکال کر تلف کر دیا گیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی آپریشن کیا جائیگا،روٹ پر مٹ نہ بنوا نے ، مقررہ لوڈ سے زائد وزن رکھا تو ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔