خاکوانی مارکیٹ کی 62 دکانیں واگزار ،تالے لگا دئیے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی ملکیت شہر کی خاکوانی مارکیٹ کی 62 دکانوں سے قبضہ واگزار کرواکر سیل کردیا گیا۔
خاکوانی مارکیٹ کے دکانداروں نے میونسپل کارپوریشن سے کرایہ پر دکانیں حاصل کرکے مالکانہ حقوق کیلئے عدالت میں کیس دائر کررکھاتھا۔ فیصلہ کے بعد میونسپل کارپوریشن نے بڑا آپریشن کرکے دکانوں کو تالے لگاد ئیے ۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی ، رینٹ انچارج فرزند علی نے رات گئے جی ٹی روڈ خاکوانی مارکیٹ میں 62دکانیں سیل کردیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ میو نسپل کارپوریشن کی ملکیتی اراضی پر عرصہ دراز سے قابض دکانداروں نے پہلے کارپوریشن سے کرایہ داری پر لی اس کے بعد اپنی انہوں نے اپنی ملکیت ظاہر کرکے عدالت میں کیس دائر کردیا جہاں سے وہ کیس ہار گئے ۔