شاہد اقبال ناگرہ کو آرڈی نیٹر ٹو ایم این اے شازیہ فرید مقرر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق چیئرمین یوسی نڈالہ سندھواں و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شاہد اقبال ناگرہ کو کوآرڈی نیٹر ٹو ایم این اے شازیہ فرید مقرر کردیاگیا۔
اس حوالے سے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید، پیر عامر فرید و دیگر نے انہیں تقرری کا نوٹیفکیشن دیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے شازیہ فرید نے کہا کہ وفادار ساتھی ہمارے خاندان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انکی خدمات قابل فخر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کامیابیوں میں سب سے کلیدی کردار قریبی ساتھیوں اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کا ہوتا ہے جودن رات آپکی کامیابی کے لئے سخت محنت کرتے ہیں ۔