بار ممبرز کے مسائل پر سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا :عاصم دیو
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر عاصم اقبال دیو نے کہا ہے کہ وکلا کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا۔
کامیاب ہو کر نوجوان وکلا کے مسائل کو فوری حل کریں گے ہماری ٹیم پروفیشنل اور ماہر قانون وکلا پر مشتمل ہے ،ممبران بار کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بار ممبران کی فلاح وبہود کیلئے ٹیم کے ہمرا ہ بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا کی جانب سے حمایت کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق صدر خواجہ اویس مشتاق ، معروف قانون دان چودھری رضوان سلہریا، میاں اسد اللہ، علی شیر ،علی برہان وڑائچ ،معروف تاجر شیخ طیب کے علاوہ وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے ۔