نوشہرہ ورکاں:یوم شہدا پو لیس پر تقریب ،شہداکی قبروں پر حاضری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )صوبہ بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا ۔۔
ایس ڈی پی او سرکل نوشہرہ ورکاں عمران بیگ نے کڑیال کلاں میں شہید کانسٹیبل چمن عباس اور کوٹ امیر خاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد جاوید کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عمران بیگ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔