زیر تربیت اے ایس پیزکے وفد کاآر پی او دفتر کا دورہ

 زیر تربیت اے ایس پیزکے وفد کاآر پی او دفتر کا دورہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)52ویں کامن سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اے ایس پیزکے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔۔

آ ر پی او نے شرکا وفد کوگوجرانوالہ ریجن بھر کی ورکنگ بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اور کرائم کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ، سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے گوجرانوالہ ریجن پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط سسٹم بنایا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے چوری، ڈکیتی میں ملوث درجنوں گینگز بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔آرپی او نے وفد میں شامل افسر وں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے وفد کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس پولیس خدمت مراکز،ویمن انکلیوگوجرانوالہ کے قیام کے بارے میں بتایا کہ خواتین دیگر ادارے کے متعلقہ مسائل کیلئے ویمن انکلیو میں آسکتی ہے جہاں پرخواتین کے جائیداد میں حصہ نہ ملنے ،دوران کام ہراسمنٹ اور تشدد، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور ڈرئیونگ کلاس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں