ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کی تلفی کا منصوبہ ختم

ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کی تلفی کا منصوبہ ختم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سابق دور حکومت میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سرکاری ونجی ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے۔۔

 27 کروڑ روپے سے زائدکا خصوصی ماحولیاتی پراجیکٹ شروع نہ ہوسکا، گوجرانوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا لیکن بیوروکریسی کے عدم تعاون اورحکومت کی تبدیلی کے باعث منصوبے کوختم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سابق دورحکومت میں ماحولیاتی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ،سیکرٹری اور کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ اداروں کے افسروں کی اعلیٰ سطح میٹنگ میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے خطرناک اور زہریلے سالڈویسٹ کی تلفی ضروری قرار دی گئی ،اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں بھرپور مہم شروع کرنے کیلئے گوجرانوالہ کو پائلٹ ضلع کے طور پرمنتخب کیاگیاتھا جس کیلئے خصوصی پلان مرتب کیا گیا اور ورلڈبنک کے تعاون سے 273 ملین روپے کا خصوصی ماحولیاتی پراجیکٹ بھی شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی جانچ اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جانے تھے بالخصوص ہسپتالوں کے سالڈویسٹ کو ری سائیکل کرنے کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کوشکنجہ میں لانے کی تیاری کی گئی لیکن آلودگی سے پاک ماحولیاتی پلان پر عمل درآمد نہ ہوسکااورحکومتی اداروں کی عدم دلچسپی کی بدولت منصوبے کوختم کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں