گورنر پنجاب کا صدر پیپلز پارٹی نیویارک ظفر چٹھہ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنر پنجاب سلیم حید کی صدر پی پی پی نیویارک ظفر چٹھہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گورنر ہائوس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔
تفصیلات گورنر پنجاب سلیم حید نے ظفر چٹھہ سے ٹیلی فون پر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ظفر چٹھہ پرانے ساتھی اور پارٹی کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔