قلعہ دیدار سنگھ میں بھی بلیک ڈے ،احتجاجی ریلی کا انعقاد

قلعہ دیدار سنگھ میں بھی بلیک ڈے ،احتجاجی ریلی کا انعقاد

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )کشمیروں کے یومِ استحصال پر قوم سراپا احتجاج بن گئی ،ملک بھر کی طرح قلعہ دیدار سنگھ میں بھی بلیک ڈے اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

 قلعہ دیدار سنگھ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کی زیر نگرانی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلہ میں کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے شہریوں نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے کہا کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم و استبداد کی نئی تاریخ رقم کی اور آج 6 سال گزر چکے ہیں مگر کشمیری عوام کی صدائیں آج بھی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں، بھارت کی فسطائی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے نہ صرف کشمیری عوام سے ان کا حق چھینا تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی انتہا کر دی ہے ۔اس موقع پر سی او عثمان غنی ،انفورسمنٹ انسپکٹر سرفراز احمد راول سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں