نوشہرہ ورکاں:جوڈیشل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا آغاز

نوشہرہ ورکاں:جوڈیشل کمپلیکس  میں شجر کاری مہم کا آغاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )محکمہ جنگلات کی جانب سے مون سون کے حوالے سے جوڈیشل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شہباز اور سینئر سول جج محترمہ ضوفشاں انجم نے پودے لگا ئے ۔تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور وکلا نے سینکڑوں پودے لگائے ۔ تقریب میں رینج فاریسٹ آفیسر کامونکے راؤ محمد عارف مشتاق، رانا نذیر حسین بلاک آفیسر اور فیلڈ سٹاف نے شجر کاری میں حصہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عمران شہباز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہر پاکستانی کو قومی مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں