مضر صحت سرخ مرچ اور بیسن بنانے کا دھندہ عرج پر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اورگردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت سرخ مرچ اور بیسن بنانے کا دھندہ عرج پر ہے ۔
بھاری منافع کمانے کے چکر میں ملاوٹ مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔بچے اور شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔ فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہ اور غفلت سے گوجرانوالہ اور گردونواح میں ملاوٹ مافیا مرچوں میں بھوسا اور بیسن رنگ ملا کر دونوں چیزیں تیار کر رہا ہے فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو حقائق کا علم ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کرسکے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا نے مختلف مقامات پر اپنی چکیاں لگا کر غیر معیار ی مرچ اور بیسن بنانا شروع کر رکھا ہے یہ دھندہ کرنیوالے لوگ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جسکی وجہ سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ مختلف محکموں کے افراد کی آشیر باد کے باعث ابھی تک ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مافیا کیخلاف فوری ر کارروائی کر کے مقدمات درج کئے جائیں اور یہ دھندہ کرنیوالوں کی چکیوں کو سیل کیا جائے ۔