ایلومینیم ایسوسی ایشن کے حقو ق کاتحفظ یقینی بنائینگے ،چیئرمین

 ایلومینیم ایسوسی ایشن کے حقو ق کاتحفظ یقینی بنائینگے ،چیئرمین

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ایلومینیم یو ٹینسلز مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کا اجلاس ، سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی نہ کرنے کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

چیئرمین محمد ظہیر نے خطاب کرتے کہا سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی نہ کرنے سے ترقی کی رفتار کا پہیہ بہت آہستہ چلے گا،موجودہ حکومت کے کچھ فیصلے اچھے ہیں مگر مجموعی طور پر حالات کا جائزہ لیا جائے تو کاروباری افراد کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہیں،ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پالیسی سازی میں صنعت سے وابستہ افراد کو بھی شامل کرکے زمینی حقائق کی روشنی میں صنعت کے فروغ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں۔ ایلومینیم ایسوسی ایشن اپنے تمام ممبران کو یقین دلاتی ہے کہ انکے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے ۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین سلمان صدیقی، وائس چیئرمین علی رضا بٹ ایگزیکٹیو ممبران،صدیق بھٹی، عثمان یوسف،عمر شان میر،عارف سلیم ، زاہد، آصف چاند منیر اور سلمان نویدنے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں