18ستمبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دیا جائیگا:متحدہ محاذ اساتذہ

18ستمبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دیا جائیگا:متحدہ محاذ اساتذہ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)ضلعی چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ جس قوم کے معمار اپنے جائز مطالبات کیلئے سڑکوں پر رُلنے پر مجبور ہوں۔۔۔

اُس قوم کی ترقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد میں اگیگا پنجاب کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، لیکن ان شعبہ جات کو پرائیویٹائز کر کے عوام، اساتذہ اور ملازمین کے ساتھ ظلم روا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم اگیگا پنجاب کی کال پر 18 ستمبر کو لاہور میں بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے اسلم رشید (صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن حافظ آباد)، فیاض وڑائچ، نصیر الدین، عقیل آزاد، ابوبکر علوی، خالد پرویز، رانا وقار، احسان بورا، فیصل عباس، شبیر گجر، قمرالزمان کمبوہ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں