میاں فخرمشتاق پگانوالہ کے اعزازمیں عشائیے کااہتمام
گجرات(سٹی رپورٹر)صدریورپی یونین پیپلزپارٹی ڈاکٹرارشاد کمبوہ،صدرپیپلزپارٹی لیڈیز ونگ فرانس روحی بانونے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے رہنما میاں فخرمشتاق پگانوالہ کے اعزازمیں عشائیے کااہتمام کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سرجیل بشیرڈار، احمد رضا، علی رضا،چوہدری راسب پھلروان، فیصل مٹھو ہنج، شیراسماعیلہ شریف، ناصراسماعیلہ شریف، ربانی جوڑا کرنانہ، میاں ناظم نواں میانہ، چوہدری سجاد و دیگر موجود تھیں ۔ مرحوم میاں مشتاق پگانوالہ کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ڈاکٹرارشادکمبوہ اورروحی بانونے میاں فخرمشتاق پگانوالہ اورانکی اہلیہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخرپگانوالہ کوگجرات میں پیپلزپارٹی کاپرچم بلند رکھنے اورجیالوں کے ساتھ ڈٹ کرکھڑاہونے اورانہیں متحد ومنظم کرنے بارے کردارکی کو سراہا اور کہاگجرات میں پگانوالہ خاندان اورپیپلزپارٹی لازم وملزوم ہیں ، انشااﷲ آنیوالا دور پیپلزپارٹی کاہوگا اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کووزیراعظم بنائیں گے ۔