سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 180 گھرانوں میں آٹاتقسیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر اشفاق نذر اور سوشل ویلفیئرسوسائٹی کمانوالہ کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت اور مدد کرکے روح کو جو تسکین ملتی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔۔۔
ہم نے اپنی زندگیوں کو انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی اکبر،حاجی سرور اور عاشق حسین کے ہمراہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 180گھرانوں میں راشن(آٹا) تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم حاجی لطیف اور چوہدری شبیر سلطان کی سرپرستی اور راہنمائی میں علاقے میں کم وسائل رکھنے والے افراد کی ہر ممکن خدمت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اشفاق نذر نے کہا حقوق العباد کی ادائیگی بے حد ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کا خیال رکھیں تاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی سے سرخرو ہوسکیں۔