علی پورچٹھہ:صحافی کے گھر پولیس کا بغیر وارنٹ چھاپہ، توڑ پھوڑ
علی پورچٹھہ،وزیرآباد (تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقامی صحافی کے گھر پولیس کا بغیر وارنٹ چھاپہ،خواتین سے بدتمیزی، صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔
علی پور چٹھہ کے صحافی میاں وسیم کے گھر کیلاسکے میں پولیس نے بغیر عدالتی وارنٹ اور لیڈی کانسٹیبل کے چھاپہ مارا، خواتین سے بدتمیزی کی اور سامان کو بھی نقصان پہنچایا ۔ واقعہ پر مقامی و ضلع بھرکی صحافی برادری نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس ٹیم بغیر کسی قانونی جواز اور سرچ وارنٹ داخل ہوء اور الزام لگایا کہ آپ نے اشتہاری کو پناہ دے رکھی ہے جس پر اہل علاقہ نے بھی پولیس کے الزام کو من گھڑت قرار دیدیا ۔چھاپے کی ویڈیو بنائے جانے پر مؤقف دینے کی بجائے فرار ہو گئی۔ بعد ازاں تھانہ احمد نگر چٹھہ میں پولیس نے من گھڑت مقدمہ درج کر لیا۔ صحافی تنظیموں نے اس پولیس گردی کو کھلی بربریت قرار دیتے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ فی الفور خارج کیا جائے ۔ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے ۔