پارٹی نے اعتماد کیا تو علاقہ کی بھرپورخدمت کرونگا،بابرعلائوالدین

پارٹی نے اعتماد کیا تو علاقہ کی بھرپورخدمت کرونگا،بابرعلائوالدین

سوہدرہ(نمائندہ دنیا)اگر پارٹی نے اعتماد کا اظہار کیا تو علاقہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعلٰی پنجاب بریگیڈیئر(ر)بابر علائوالدین نے این 66 ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سوہدرہ اور علاقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی کوشش کی ،حلقہ این اے 66 ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن)کا قلعہ رہا ہے اس دفعہ بھی امید ہے کہ عوام لیگی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے میں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دے دی ہے اور پرامید ہوں کہ پارٹی مجھے ہی ٹکٹ جاری کرے گی ورنہ پارٹی جسے بھی ٹکٹ جاری کرے گی ہم پہلے کی طرح اسکا الیکشن بھی اپنا سمجھ کر لڑیں گے ۔مسلم لیگ ن وفاق اور وزیراعلٰی مریم نواز پنجاب کی عوام کے لیے بھرپور لگن سے کام کر رہی ہیں ۔اسکی مثال نہیں ملتی ۔تاریخ گواہ ہے جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے اور پایہ تکمیل تک پہنچے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں