گیس ریفلنگ شاپس،منی پٹرول پمپس کو11 لاکھ جرمانے

گیس ریفلنگ شاپس،منی پٹرول پمپس کو11 لاکھ جرمانے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر ضلع گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس اور منی پٹرول پمپس کیخلاف 1625 چھاپہ مار کارروائیاں۔۔۔

 11 لاکھ 55 ہزار کے جرمانے عائد، 225 دکانوں کو سیل، 209 مقدمات کا اندراج، 99 مشینیں اور سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اقرا مبین، صدر فیصل مجید، کامونکی زرغونہ خالد سعید، نوشہرہ ورکاں جواد پیرزاہ، وزیر آباد عبدالقدیر زرقون، ایچ آر صائمہ خان ،سول ڈیفنس آفیسر طاہر اور ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منی پٹرول پمپس، ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کیں اور آئل مشینیں اور گیس ریفلنگ کا سامان ضبط کرلیا اور دکانداروں کیخلاف مقدمات اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے دائر کردیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں