لدھیوالہ ،عالم چوک اور گردونواح میں چینی نایاب
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ ،عالم چوک پپناکھہ مدوخلیل اور گردونواح میں چینی نایاب ہو گئی ،دکان داروں نے چھاپوں اور جرمانوں کے خوف سے فروخت روک دی ۔
بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ کوٹ اسحاق عالم چوک مدوخلیل مغل چک سمیت دیگر علاقوں میں دکانداروں نے چینی کی فروخت روک دی ہے ۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہمیں ہول سیل مارکیٹ سے چینی نہیں ملتی تو ہم سرکاری نرخوں پر فروخت کیسے کریں۔ دوسری جانب دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جرمانے کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم چینی کی فروخت نہیں کر رہے اور نہ ہمارے پاس سٹاک ہے ۔ کریانہ سٹور کے مالکان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔