راہوالی :رکشہ سوار نوسرباز عورت نے خاتون کو لوٹ لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )عورت نے نوسر باز ی کرتے ہوئے رکشہ سوار خاتون کے پرس سے موبائل فون،ہزاروں روپے ، آدھ تولہ طلائی نوزپن نکال لی ،بعد ازاں رکشہ سے اتر کر رفو چکر ہو گئی ۔
محلہ شریف فارم کے رہائشی زوہیب اختر کی ہمشیرہ شام 7 بجے رکشہ گھر واپس آرہی تھی رکشہ میں پہلے سے ہی عورت اور ایک بچہ سوار تھے ، عورتوں نے باتوں میں لگا کر پرس سے موبائل فون ،6500روپے ، زیورات نکال لئے اور رکشے سے اتر کر فرار ہو گئی ۔