وزیرآباد:بارش سے جل تھل ایک ،بجلی کا نظام درہم برہم

وزیرآباد:بارش سے جل تھل ایک ،بجلی کا نظام درہم برہم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اگست میں بارش کے تیز ترین سپیل نے جل تھل ایک کر دیا،گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،دھان کی فصل کیلئے مطلوب پانی کی کمی دور ہو گئی۔

نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،بجلی کا نظام درہم برہم متعدد علاقوں کی بجلی رات گئے تک معطل رہی ۔وزیرآباد شہر اور نواحی علاقہ جات سوہدرہ،احمد نگر،علی پورچٹھہ،گکھڑ منڈی میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے گلیاں محلے بارش کے پانی سے تالاب کی عکاسی کرتے رہے پرانے اور نشیبی مکانوں کے مکینوں کی مشکلات دو چند ہو گئیں چھت ٹپکنے لگے تو ناقص نکاسی آب کی وجہ سے بارش اور نکاسی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔بارش کے بعد بجلی کا نظام بھی درہم برہم گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے رات گئے تک متعدد علاقوں کی بجلی بحال نہ ہو سکی۔بارش سے موسم میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی حبس کم ہو گئی جبکہ وسطی پنجاب میں دھان کی فصل کے لیے وافر پانی کی ضرورت کافی حد تک پوری ہو گئی کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ٹیوب ویل اور پیٹر پمپ کے لیے ایندھن کے اضافی اخراجات کو بریک لگ گئی جبکہ دھان کی کاشت پانی کی مقدار پورا ہونے کی وجہ سے عروج پر جا پہنچی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں