چہلم کے جلوس و مجالس منظور شدہ روٹس کے مطابق ہونگے،ڈی سی

چہلم کے جلوس و مجالس منظور شدہ روٹس کے مطابق ہونگے،ڈی سی

پاکپتن(سٹی رپورٹر،نمایندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کی زیر صدارت مسلک اہل تشیع کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اقدامات اور حکومتی پابندیوں کے اطلاق بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ حکومتِ پنجاب کے فیصلے کے مطابق ضلع بھر میں مشی واک پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ چہلم کے جلوس اور مجالس صرف منظور شدہ روٹس اور اوقات کے مطابق ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں