کامونکے :ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر شہری شدید زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روزلائن پار کا 47 سالہ محمدامجدموٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔
دیگر ٹریفک حادثات میں 25 سالہ نعیم اللہ،24 سالہ عزیز الرحمن،27 سالہ عاشر اور 22 سالہ خالد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔