سیالکوٹ:موٹر سائیکل چوری کی وار داتیں ، اچھو گینگ گرفتار

سیالکوٹ:موٹر سائیکل چوری کی وار داتیں ، اچھو گینگ گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کینٹ پولیس نے 3رکنی اچھو گینگ کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں اور رقم برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر مدثر بریار نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے سیف سٹی کیمر وں کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد علی عرف اچھو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ، ملزم ماسٹر چابی کے ذریعے شہریوں کی موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر اور رش والی جگہوں سے چوری کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے چوری شدہ 5موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر لئے ، ملزموں میں محمد علی عرف اچھو سکنہ پلی توپ خانہ سیالکوٹ ،علی حسن سکنہ بھوتھ سیالکوٹ ،فیصل سکنہ رحیم پور کھچیاں شامل ہیں ۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران 8 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں