سیالکوٹ:کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
تھانہ صدر کے علاقہ پسرور میں عابدہ پروین نامی خاتون بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے باعث عابدہ پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔