علی پور :پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص گیس سلنڈرز کا استعمال

علی پور :پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص گیس سلنڈرز کا استعمال

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ سے مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ شہریوں کیلئے سفری سہولت کے بجائے وبال جان بن گئی۔

 بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، ناقص گیس سلنڈر اور اوور لوڈنگ نے مسافروں کی جانیں داؤ پر لگا دی ہیں جبکہ کرا ئے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق علی پور چٹھہ سے گوجرانوالہ کا کرایہ 200 روپے ، لاہور 500، حافظ آباد 200، وزیرآباد 200، گجرات 300، منڈی بہاؤالدین 350، قادرآباد 150، فیصل آباد 700 اور راولپنڈی 1300 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان میں اکثر گاڑیاں گیس پر چلتی ہیں مگر کرایہ پٹرول کے حساب سے لیا جاتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ٹھونس دیا جاتا ہے ، بیشتر گاڑیوں میں لائسنس یافتہ ڈرائیور نہیں، غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ قیمت کم ہونے پر کوئی کمی نہیں کی جاتی۔شہریوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے ، کھٹارا گاڑیوں کے روڈ پر چلنے پر پابندی، فٹنس سرٹیفکیٹ کی جانچ اور زائد کرایوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں