ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مختلف علاقوں کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق احمد سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، سٹاف اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کنٹریکٹر کے ہمراہ باسی والا پسرور روڈ، والا کا دورہ کیا۔ دیہات میں صفائی کی ناقص صورتحال سے کنٹریکٹر کو موقع پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ کے مطابق وسائل بروئے کارلائے جائیں اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم کیا جائے ۔