ڈسکہ:لڑکی کیساتھ زیادتی کی کو شش ، مقدمہ درج
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) تیرہ سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے پراوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موضع کانبانوالہ کا رضائے مصطفی بیو ی کے ہمراہ گھریلو سامان خریدنے کیلئے وزیرآباد گیاہواتھااس کی بیٹی گھرمیں اکیلی تھی وہ دکان سے بھائی کو بلانے کیلئے جارہی تھی کہ راستے میں چاند کھوکھر نے روک لیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی ،پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔