راہوالی: منشیات فروش گرفتار، 2 افراد سے شراب برآمد

راہوالی: منشیات فروش  گرفتار، 2 افراد سے شراب برآمد

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو چرس جبکہ 2 افراد سے 15 بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

 سب انسپکٹر محسن جاوید چٹھہ نے شوگر ملز چوک میں مشکوک نوجوان کی تلاشی لی تو 1560 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم طاہر بلال ٹاؤن کا رہائشی ہے ۔ دوسری کارروائی میں اے ایس آئی ارشاد الحق نے ڈولفن فورس کے ہمراہ مخبری پر جمشید ہارون سکنہ چرچ بستی اور کاشف صفدر مسیح سکنہ ڈھینگرانوالی کو دربار پیروشہید کے قریب گرفتار کر کے 15 بوتل شراب برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں