تتلے عالی :پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ،مسافر وں کو مشکلات
تتلے عالی(نامہ نگار )پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ،مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 14اگست کو ممکنہ احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ۔۔۔
بندی کرکے مسافر گاڑیوں کو پکڑ کر پولیس لائن ودیگر مقامات پر کھڑی کرنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے گاڑیاں محفوظ مقامات پر کھڑی کر دی ہیں اور شاہراہوں پرگاڑیاں نہ ملنے پر مسافر خوار ہو رہے ہیں جبکہ آٹو رکشہ،موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور تتلے عالی سے گوجرانوالہ،شیخوپورہ،کامونکے ،نوشہرہ ورکاں،لاہور تک پہنچانے کیلئے منہ مانگاکرایہ وصول کر رہے ہیں۔