تتلے عالی:اہلیہ پر تشدد ،پھندا دیکر قتل کی کو شش
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں خاتون خانہ پر تشدد،پھندا دے کرمارنے کی کوشش خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نواحی گاؤں ماڑی بھنڈراں کی(ش بی بی)کی شادی 14سال قبل تنویر سے ہوئی تھی جو اکثر اس پر تشدد کرتا رہتا، گزشتہ روز(ش بی بی)گھر میں بچوں کو کھاناکھلانے میں مصروف تھی کہ اس کا خاوند ڈنڈے سے تشد دکرنے لگا قریب پڑی استری اٹھا کر ماری، کپڑا گلے میں ڈال کر پھندا دے کر مارنے کی کوشش کی،بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا، شور سن کر اہل محلہ نے منت سماجت کر کے جان چھڑائی۔تتلے عالی پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر خاوند تنویر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔