عثمان ابراہیم کی اساتذہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر طارق قریشی نے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز و پروڈکشن شاہد عثمان ابراہیم سے ملاقات کی ، دوران ملاقات اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر طارق قریشی نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ، 17-A رولز اور پنشن گریجوایٹی کے ظالمانہ نوٹیفکیشن واپس لئے جائیں، وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ 30فیصد ڈسپریٹی الائونس کا اجرا فوری کیا جائے ، ہائوس رینٹ، میڈیکل و سفری الائونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد عثمان ابراہیم نے وفد کو یقین دلایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشیر وزیراعظم رانا ثنا اﷲ سے مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے تاکہ رانا ثنا اﷲ پنجاب حکومت سے گفتگو کریں تاکہ پنجاب بھر کے ملازمین کو ان کا حق مل سکے ۔