کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والی ماں گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والی ماں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ جگنہ کی رہائشی ثنا کمسن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر جناح روڈ پولیس نے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔