مسلم بازار میں تعمیرو ترقی کے کام آخری مراحل میں داخل
گجرات(سٹی رپورٹر )مسلم بازار میں تعمیرو ترقی کے کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ،رات کے اوقات میں کنسٹرکشن عملہ تعمیراتی کام میں مصروف رہنے لگا۔
وفاقی اور صوبائی وزیر چودھری سالک اور چودھری شافع کے کروڑوں فنڈز سے مسلم بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں پہلے سے بہتر ہونگی مسلم بازار کی حالت خستہ تھی لیکن بازار میں ٹف ٹائل اور نالیوں کی نئے سرے سے تعمیر پر بارشی پانی بازار میں کھڑا نہیں ہو گاجس سے شہریوں کو گزرنے میں آسانی ہو گی ۔