تحصیل سطح پر انگریزی تقریر کے مقابلوں میں طالبعلم کا شان اظہر کی پہلی پوزیشن
گلیانہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ہائی سکول صبور کے معلم اظہر حسین کالس کے بیٹے کاشان اظہر، جو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدوال کے ہونہار طالبعلم ہیں تحصیل لیول پر محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ انگلش سپیچ مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا۔۔۔
مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔مقابلے میں تحصیل کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلبا نے شرکت کی تاہم کاشان اظہر نے پُراعتماد انداز، بہترین تلفظ اور موضوع پر مکمل عبور کے ذریعے ججز اور شرکا کو متاثر کیا۔