گگو منڈی،22سالہ لڑکی سے 3افراد کی 10روز تک زیادتی

گگو منڈی،22سالہ لڑکی سے 3افراد کی 10روز تک زیادتی

گگومنڈی(نامہ نگار)گگو منڈی کے نواحی گاؤں367۔ای بی میں اپنی ماں سے ناراض ہوکر گھرسے بھاگ کرجانے والی22سالہ لڑکی سے 3 افراد کی 10روز تک اجتماعی زیادتی۔

حالت غیر ہونے پر عارف بازاربوریوالامیں تھانہ صدرکے نزدیک پھینک کرفرارہوگئے ۔ ساجدہ بی بی اپنی22سالہ بیٹی (آ۔ ش) کی شادی اپنی مرضی سے کہیں کرناچاہتی تھی، بیٹی رضامندنہ ہوئی اورماں سے جھگڑاکرکے گھرسے بھاگ گئی۔ (آ۔ ش) کو اسکے جاننے والے علی کمہار،شاہداسلم اورنویدلکھن راستہ سے اغوا کرکے مجاہدکالونی لے گئے جہاں تینوں دس روزتک باری باری اس سے زیادتی کرتے رہے ۔متاثرہ(آ۔ ش)کابھائی بلال حسین اوربہن خوشنودبی بی اسے بے ہوشی کی حالت میں گگومنڈی ہسپتال لائے جہاں علاج جاری ہے ۔ 15کی کال پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں