تتلے عالی :گھوڑوں کی ریس پر جوا ،19افرادگرفتار
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں گھوڑوں کی ریس پر جوا ،19افرادگرفتار جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
گزشتہ صبح فجر کے وقت نئی تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ریس ہوئی ،جوا کیلئے ایک پارٹی لاہور اور دوسری کامونکے سے بلائی گئی تھی ۔گوجرانوالہ کی جانب سے دو گھوڑے ریڑھے جن پر ایک ایک شخص سوار تھا ،دیگر سینکڑوں افراد موٹر سائیکلوں،کاروں اور کیری ڈبوں پر تیز رفتاری سے شور شرابہ کرتے ریس پر جوا لگا تے رہے ،قلعہ مصطفی آباد کے قریب جیت پر دو نوں پارٹیوں میں جھگڑا ہوگیا۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ، اہلکاروں گھوڑا ریڑھا سوار ظفر محبوب سکنہ بند روڈ لاہور ،کاروں،موٹر سائیکلوں پر سوار افضال،سفیان ،شفقت،حبیب رضا،علی حسن،عمران علی،سعید،مدثر علی،عقیل عباس،افضل،سبطین سکنہ تتلے عالی،حمزہ تنویر ،ساجد،سعید سکنہ لاہور،ظہیر، سکنہ بھروکی ورکاں،امین ،مقصود،عثمان، سلیم سکنہ کامونکے ،فرحان سکنہ شیخوپورہ سمیت19افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسرا گھوڑا ریڑھا سوار سمیت سینکڑوں افراد فرار ہو گئے ،متعدد افراد جوار،باجرہ،مکئی کے کھیتوں میں چھپ گئے ۔پولیس نے 19نامزد اور30نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے گرفتار19ملزموں سے شرط کی رقم 40ہزار500روپے برآمد کرلی جبکہ گھوڑا ریڑھا بھی تحویل میں لے لیا۔