جشن آزادی :ہیڈ ساگر پارک میں فیملی پلاننگ میلہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اینڈ ہیلتھ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے ہیڈ ساگر پارک میں فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عاطف علی، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ساجدہ مشتاق سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میلے میں صحت مند بچوں کے مقابلے ، خواتین میں رسہ کشی سمیت ملی نغموں، موسیقی و دیگرمقابلے اور تفریحی پروگراموں کاا نعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عاطف علی کا کہنا تھا کہ اس میلے کا انعقاد ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے طور پر کیا گیاہے جس کا مقصد لوگوں کو چھوٹے اور خوشحال گھرانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت و آبادی کی جانب سے ضلع بھر میں فلاحی مراکز اور ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے علاج معالجہ اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے حوالے سے حفاظتی و احتیاطی اقدامات، علاج معالجہ اور شعور کی آگاہی کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔فیملی پلاننگ میلہ میں مختلف مقابلے جیتنے والے بچوں اور خواتین میں انعامات بھی تقسیم بھی کئے گئے ۔