اقلیتیں تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہیں:کمشنر

اقلیتیں تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہیں:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )اقلیتی ڈے کے موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون میں تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ، نسل اور ۔۔

 مذہب یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ہماری اقلیتیں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔یہ بات انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی عمانوئیل اطہر جولیس کے ہمراہ کمشنر دفتر میں اقلیتی ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ ہی ملکی یکجہتی کی بنیاد ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے اقلیتی برادری کی خدمات کو سراہااور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔ آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور باہمی محبت و امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں