خوبصورت پنجاب کے تحت نو شہرہ میں منصوبوں کا افتتا ح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خوبصورت اور روشن پنجاب ویژن کے تحت لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا ، عرفان بشیر گجر اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سٹی نوشہرہ ورکاں میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
منصوبوں کی تکمیل کا سہرا ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ان کی ٹیم خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کے سر سجتا ہے ، منصوبوں میں تھانہ چوک میں آپریشن بنیان مرصوص کی یادگار، تحصیل آفس میں فوارہ، ویٹنگ ایریا اور سب سے اہم منصوبہ سٹی نوشہرہ ورکاں کی صفائی اور سکیورٹی کا منصوبہ سرویلنس کنٹرول روم شامل ہیں ،تمام منصوبوں کیلئے رقم سول سوسائٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اس کے علا و ہ وال آف نوشہرہ ورکاں، فواد ٹاور، پنسل چوک، سٹی کا باسمتی، آئی لو نوشہرہ ورکاں، گھوڑوں کے مانومنٹ ، نوید احمد ریسٹ ہاؤس سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح پہلے ہی ہو چکا ہے ان کی تعمیر میں سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔ بعد ازاں مقامی مارکی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی پنجاب بھر میں گزشتہ سہ ماہی میں دوسری اور اس سہ ماہی میں چوتھی پوزیشن آنے پر مقامی انتظامیہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔