کھیالی شاہ پور کی5گلیوں میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے کھیالی شاہ پور کی5گلیوں میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح کردیا۔
علاقہ معززین ہارون عاشق ،حاجی خان رحمن،سابق جنرل کونسلر حاجی محمد نواز سانسی، عثمان عاشق ،شہزاد احمد ،حاجی احسان احمد،چودھری عامر ذکا اللہ ،محمد عالم خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ حاجی نواز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نوٹ نچھاور کئے گئے ۔ ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا تھا کہ جلد گلیوں کی تعمیر شروع کردی جاِئے گی ،اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو جلد پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا۔