سیالکوٹ:ڈمپر کی ٹکر جاں بحق ڈلیوری بوائے سپردخاک ، ڈرائیور پر مقدمہ
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )ڈلیوری بوائے کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور سمیت2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کوٹلی بھٹہ میں پولیس نے ٹکر سے ڈلیوری بوائے لیاقت کے 19سالہ بھائی صداقت کو جاں بحق کرنے والے ڈمپر ڈرائیور حسن اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب متوفی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔